ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پونے میں دردناک حادثہ - چار بچوں سمیت پانچ افراد ہوئے غرقاب 

پونے میں دردناک حادثہ - چار بچوں سمیت پانچ افراد ہوئے غرقاب 

Mon, 01 Jul 2024 11:55:28    S.O. News Service

پونے،  یکم / جولائی (ایس او نیوز) پونے کے لوناوالا میں واقع بھوشی ڈیم کے قریب کل شام کے وقت پکنک پر گئی ہوئی فیمیلی کے پانچ افراد برساتی پانی کے تیز بہاو میں بہہ گئے جس کے بعد ان میں سے تین افراد کی لاشیں بازیافت کی گئی اور بقیہ دو کی تلاشی مہم کو انتہائی تیز برسات کی وجہ سے پیر تک کے لئے ملتوی کیا گیا ۔
    
غرقابی کی وجہ سے جن افراد کی موت واقع ہوئی ہے ان کی شناخت شائستہ لیاقت انصاری (36 سال)، امینہ عادل انصاری (13سال)، عمیر عرف سلمان عادل انصاری (8 سال) کے طور پر کی گئی ہے جبکہ کل رات تک عدنان شباہت انصاری (4 سال) اور ماریہ انصاری (9 سال) کا کوئی پتہ نہیں چلا تھا ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے دن دوپہر تین بجے کے قریب یونس انصاری اور لیاقت انصاری خاندان کے 17-18 افراد تفریح کے لئے بھوشی ڈیم کے عقب میں واقع آبشار کے پاس پہنچے تھے ۔ اس دوران اچانک تیز برسات شروع ہوتے ہی اس جگہ پر پانی کا بہاو بہت ہی تیز ہوگیا اور تقریبا 10 افراد اس سیلابی بہاو میں پھنس گئے ۔ ان میں سے پانچ افراد کسی طور سے  اپنے آپ کو بچانے میں کامیاب ہوگئے، لیکن دیگر پانچ افراد پانی میں بہہ کر غرقاب ہوگئے ۔ اس سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ اور پولیس عملے کے علاوہ علاقے کے کئی سوشیل ورکر کی ٹیمیں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش میں لگ گئیں ۔ شام ہونے تک تین لاشیں بازیافت کی گئیں ۔ پھر اندھیرا بڑھنے اور برسات تیز ہونے کی وجہ سے تلاشی مہم روک لی گئی ۔ 
    
اس حادثے پر تبصرہ کرتے ہوئے لوناوالا کے پولیس انسپکٹر سہاس جگتاپ نے بتایا کہ " ہم نے تین لاشیں بر آمد کی ہیں ۔ بقیہ دو کے لئے تلاشی مہم پیر کی صبح میں شروع کی جائے گی ۔ 


Share: